Drugs case Aryan : Thoor and Sunil Shetty show sympathy twowards Shah Rukh familyتصویر سوشل میڈیا

ممبئی:(اے یو ایس)ڈرگس کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو عدالت نے7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ این سی بی نے عدالت سے گیارہ دنوں کی کسٹڈی کی مانگ کی تھی۔ معاملہ کی سماعت کے دوران شاہ رخ خان کے مینجر اور ان کے گارڈ عدالت میں موجود تھے۔

اس سے پہلے ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر کے راجے نے اتوار کو آرین خان کو ایک دن کیلئے این سی بی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔اس سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اتوار کو دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز سے ضبط ڈرگس کے معاملہ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت گرفتار تینوں ملزموں اور ڈرگس اسمگلروں کے درمیان تعلقات ثابت کرنے کیلئے ثبوت ہیں۔

دریں اثنا سابق مرکزی وزیر اورملک میں ادبی دانشور شخصیت ششی تھرور نے ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر اداکار کا مذاق اڑانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں کسی کی تکلیف پر مزے لینے والا قرار دیا -انہوں نے کہاکہ ایسے معاملے میں کسی نوجوان کو بدنام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ہمدردی رکھی جانی چاہئے مسٹر تھرور نے ٹوئٹر پر ایک تبصرہ میں کہا کہ میں پارٹی میں لی جانے والی ڈرگس کا شوقین نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی انہیں استعمال کیا لیکن مجھے ایسے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے جو آئی ایم ایس آر کے (شاہ رخ خان) کے بیٹے کی گرفتاری پر ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور تحقیر آمیز و نفرت انگیز انداز سے تکلیف سے لطف لے رہے ہیں۔

لوگوں کچھ تو ہمدردی دکھاو، ایسے معاملات پر عوامی بحث اپنے آپ میں بہت بری ہے۔اس میں ایک 23سالہ نوجوان کی شبیہ کو مٹی میں ملاکر خوشی منانا ٹھیک نہیں ہے۔ اداکار سنیل شیٹی نے بھی پکڑے گئے نوجوانوں پر عوامی بحث میں مجرم قرار دیے جانے کی کوشش کی مذمت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *