واشنگٹن: (اے یوایس)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات کے لیے کوشیں جاری ہیں۔ اور اس سمت تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ جی 20 کانفرنس میں دونوں صدور کی ملاقات کے لیے امریکی اور چینی حکام کام کر رہے ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ دونوں صدور کی ممکنہ ملاقات کے لیے عملے کی سطح پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس متعلق امریکی اور چینی عملہ طریقہ کار کے ذریعے کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ جی 20 کانفرنس انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں رواں ماہ کے اواخر میں ہوگی۔
