واشنگٹن: صنعتکار ایلون مسک نے ایک وفاقی جج سے ان کے سکیورٹیز کے ایک مقدمے کی سماعت سان فرانسسکو سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی اور کہاکہ مقامی میڈیا کی منفی رپورٹوں سے مقدمے پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ اس مقدمے کی سماعت 17 جنوری کو شروع ہونے والی ہے، لیکن اس سے دو ہفتے سے بھی کم وقت پہلے، مسک کے وکلا نے مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ آف ٹیکساس کی وفاقی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی۔
مسک کے وکلا کا کہنا تھا کہ اگر عدالت اس کیس کی سماعت کو منتقل نہیں کرتی ہے تو اس کی سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جائے جب تک کہ مسک کی ٹویٹر کی خریداری سے متعلق منفی تشہیر ختم نہیں ہوجاتی۔سکیورٹیز کا مقدمہ مسک کے اگست 2018 کے ایک ٹویٹ سے متعلق ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کے پاس ٹیسلا کے اسٹاک کو 420 ڈالرتک لے جانے کے لیے کافی فنانسنگ دستیاب ہے۔ اس اعلان کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاو¿ دیکھا گیا۔شیئر ہولڈرز کے وکلا نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
