نیو یارک: امریکہ میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے قریب ہفتے کی صبح فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایک بندوق بردار نے اچانک گولی چلا دی جب لوگایک بج کر20منٹ پر عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔
لاس اینجلس پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی جبکہ دو کو ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور گاڑی میں سوار تھا اور فرار ہو گیا۔