Erdogan wins another Turkish electionتصویر سوشل میڈیا

انقرہ:ترکی کے تاریخی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر رجب طیب اردوغان شاندار کامیابی حاصل کر کے ملک کے 13ویں صدرہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ ان کی بطور صدر ہیٹ ٹرک ہے۔

اردوغان کو 52.16 ووٹ ملے جبکہ ان کے واحد حریف کمال کلیک دار اوغلو کو 47.84ووٹ ملے۔ 85 ملین آبادی والے ناٹو کے رکن ملک میں پہلے سے ہی ملکی، اقتصادی، سلامتی اور خارجہ پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کے بعد یہ فتح اردوغان کے ناقابل تسخیر ہونے کی تصویر کو مزید تقویت دے گی اس نتیجہ کو ترکی کی 100 سالہ تاریخ میں عثمانی جمہوریہ کے بعد ملک کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز انتخابات کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

اردوغان تیسری بار عہدہ صدارت پر فائز ہونے سے پہلے ملک کے وزیر اعظم تھے۔ وہ 1994 سے 1998 تک استنبول کے میئر رہے۔ وہ 26 فروری 1954 کو ترکی میں پیدا ہوئے۔ 2014 سے ترکی کے صدر ہیں۔ یاد رہے کہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل دوبارہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *