EU: DIGITIZATION OF THE SCHENGEN VISA PROPOSED BY ECتصویر سوشل میڈیا

جنیوا(اے یو ایس ) یورپی یونین کے سفراءنے ایک تجویز پیش کی ہے جس پر عمل درآمد کی صورت میں شینگن ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست دی جاسکے گی اور ویزا اسٹکر کو ڈیجٹل ویزے سے تبدیل کردیا جائے گا۔یورپی یونین کی یورپی کونسل نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں نے ایک تجویز میں شینگن ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینے اور ویزااسٹیکر کی جگہ ڈیجیٹل ویزا لگانے کا امکان متعارف کرایا ہے۔بیان کے مطابق شینگن ویزوں کے لیے درخواست کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے سے مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور خطے کے اندر سکیورٹی کو بہتر بنانے اوردرخواست دہندگان کو سہولت فراہم ہونے کی توقع ہے۔

سویڈن کی وزیر برائے مہاجرت ماریا مالمر اسٹینرگارڈ نے کہا کہ ”ڈیجیٹل شینگن ویزا قانونی مسافروں کے لیے درخواست دینے کا عمل آسان بنائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ شینگن کے علاقے کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی“۔انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل عمل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ درخواست دہندگان کو قونصل خانے کے بار بار چکر نہ لگاناپڑیں۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل ویزا،ویزا اسٹیکر کے غلط استعمال اورچوری کے خطرے کو ختم کرے گا۔تمام درخواستیں ایک ہی ویب سائٹ پلیٹ فارم کے ذریعے وصول کی جائیں گی،جہاں یورپی ویزے کے درخواست دہندگان تمام مطلوبہ ذاتی معلومات اورضروری معاون دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ویزا فیس بھی ادا کرسکیں گے۔

ویزےکی حیثیت سے متعلق فیصلے بھی اسی ویب سائٹ پرجاری کیے جائیں گے۔اگرویزا جاری کیا جاتا ہے تو، یہ 2 ڈی بارکوڈ کی ڈیجیٹل شکل میں ہوگا، جس پر کرپٹوگرافک طور پر دست خط کیے جائیں گے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلی بار درخواست دہندہ افراد، جن کا بائیومیٹرک ڈیٹا اب درست نہیں ہے اور جن کے پاس نئی سفری دستاویز ہے،صرف انھیں اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے ذاتی طورپرقونصل خانے میں جانے کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *