Exhausted workers at Chernobyl nuclear plant allowed to go home for first time in four weeksتصویر سوشل میڈیا

قیف🙁 اے ےواےس ) یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے چرنوبل پاور پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد پہلی بار وہاں کام کرنے والے عملے کے کچھ ارکان کی جگہ دوسرے کارکن بھیجنے کا انتظام کر لیا ہے۔یوکرین نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو بتایا ہے کہ عملے کے تقریباً نصف کارکن لگ بھگ چار ہفتوں تک مسلسل کام کرنے کے بعد اتوار کے روز اپنے گھروں میں لوٹ آئے۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واپس آنے والوں کی جگہ دوسرا یوکرینی سٹاف بھجا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جس کے نتیجے میں چرنوبل نیوکلئیر پاور پلانٹ پر کام کرنے والے عملے کے کچھ ارکان کو تبدیل کیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں میں واپس آ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے کے یہ ارکان ہماری جانب سے مکمل احترام اور تعریف کے مستحق ہیں جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ وہ پاور پلانٹ پر طویل دورانیے تک کام کرتے رہے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ اس شفت کے باقی ماندہ ارکان کی جگہ دوسرے کارکنوں کا بندوبست ہو جائے گا اور انہیں بھی جلد اپنے گھر جانے کا موقع مل جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *