First Iranian Minister Visits Saudi Arabia After China-Brokered Dealتصویر سوشل میڈیا

تہران(اے یو ایس ) ایران کےوزیرخزانہ کوسعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ پہنچ گئے ہیں۔الریاض اورتہران کے درمیان چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق کے بعد کسی ایرانی عہدہ دار کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے ایسنا کے مطابق احسان خاندوزی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا اقتصادی وفد جدہ پہنچا ہے۔وہ سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب اورایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات بحال کرنے پراتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پرحکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعدایران کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے تھے۔دریں اثناءایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیرمقررکردیا ہے اورایران بھی جلد الریاض میں اپنا نیا سفیر تعینات کردے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *