Five killed by Palestinian gunman in latest deadly attack in Israelتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب:(اے یوایس)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مضافات میں فلسطینی بندوق برداروں نے 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ ایک ہفتے کے اندر صیہونی ریاست میں اس نوعیت کا یہ تیسرا ہلاکت خیز حملہ ہے۔یہ واردات اسرائیلی شہر بنیئی براک میں پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔بنیئی براک اور اس سے متصل قصبے رمات غان کے رہائشیوں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی چلانے کے دوران راہ گیروں پر فائرنگ کی۔

جائے وقوع سے ملنے والی ویڈیو فوٹیج کے مطابق مسلح شخص سیاہ کپڑوں میں ملبوس تھا جس نے خود کار ہتھیار سے مختلف افراد کو نشانہ بنایا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دیگر 2 حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے کی ذمے داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔امریکا کی جانب سے اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔ یہ مذمت امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کی گئی ہے۔بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل میں ہوئے حالیہ فائرنگ اور چاقو کے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔واضح ہو کہ اس سے قبل اتوار کے روز ایک اسرائیلی عرب نے ہزیرا شہر میں دو پولس افسران کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ اس واردات کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے قبول کی تھی۔منگل کے روز ایک عرب اسرائیلی نے ،جس نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، اسرائیل کے جنوب میں واقع شہر بیر سیبا میں چار افراد کو چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کے بعد اپنی گاڑی بھیڑ پر چڑھا دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *