Gold price rise sharply,tremendous rise in silverتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی کے صرافہ بازار میں منگل کے روز سونے چاندی کی قیمتوں میںزبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز کے مطابق قومی دارالخلافہ دہلی میں منگل کے روز سونے کے نرخ میں 1182روپے فی دس گرام اضافہ ہوا جس سے دہلی میں سونے کی قیمت ، جو ایک رو ز پہلے یعنی دو شنبہ کو گر کر 53ہزار 674فی دس گرام آگئی تھی بڑھ کر 54ہزار856روپے فی دس گرام ہو گئی۔

سونے کے ساتھ ہی چاندی کے نرخوں میںبھی زبردست اضافہ درج ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کے روز چاندی کی قیمت میں 1587روپے فی کلو گرام اضافہ ہوا جس سے اس کے نرخ بڑھ کر 72547روپے فی کلوگرام ہو گئے جبکہ دو شنبہ کو چاندی کے نرخ 70ہزار 960روپے فی کلو گرام تھے۔

بین الاقوامی صرافہ بازار میں منگل کے روز سونے کے نرخ اضافہ کے بعد 2005ڈالر فی اونس اور چاندی 28.15ڈالر فی اونس سے کاروبار کرتی دکھائی دی۔

موتی لعل اوسوال فنانشیل سروسز کے نائب صدر (کموڈیٹیز ریسرچ) نوونیت دمانی نے بتایا کہ عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں کمی آجانے کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آنے والے ایام میں بین الاقوامی سطح پر سونا 1985تا2040ڈالر فی اونس اور خانگی سطح پر 53ہزار200سے 54ہزار500روپے فی دس گرام کے درمیان رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *