Saudi Arabia increases its expenditures beyond the estimated in 2020علامتی /تصویر سوشل میڈیا

ریاض:( اے یوایس ) سال 2021 کے لیے سعودی عرب کے بجٹ سے متعلق تمہیدی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق آئندہ سال کے دوران مجموعی اخراجات کا اندازہ 990 ارب ریال لگایا گیا ہے جب کہ اسی عرصے میں 846 ارب ریال کی مجموعی آمدنی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بات کی توقع ہے کہ رواں سال کے مقابلے میں 2021 کے دوران سعودی عرب کی آمدنی میں 10% کے قریب اضافہ ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے بجٹ کا خسارہ کم ہو کر مجموعی مقامی پیداوار کے 5% ہونے کی توقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 2021 میں سعودی عرب کے بجٹ کا مذکورہ خسارہ آدھا ہو جانے کی توقع ہے۔تخمیناتی رپورٹوں کے مطابق 2021 میں سعودی عرب کے عام قرضے مقامی پیداوار کے 33% تک پہنچ جائیں گے۔ تمہیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں سعودی معیشت میں 3.8% کا سکڑاو¿ جب کہ 2021میں 3.2% کی ن±مو کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے لیے سعودی بجٹمیں مجموعی آمدنی کا اندازہ 770 ارب ریال ہے جب کہ مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1068 ارب ریال ہے۔ تمہیدی بیان کے مطابق رواں سال 2020میں مقامی پیداوار کا 12% خسارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔بیان میں یہ بھی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب مصنوعات تیار کرنے والے ممالک میں لاگو اقدامات کے نتیجے میں مملکت میں درآمد کی جانے والی اشیائ اور سامان پر اثر پڑ سکتا ہے۔

ان اعداد و شمار کے حوالے سے اقتصادی امور کے ماہر ترکی فدعق نے العربیہ نیوز چینل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ رواں سال 2020ئ کے لیے مجموعی آمدنی 770 ارب ریال کے لگ بھگ ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 17% کم ہے۔ ترکی کے مطابق یہ کمی متوقع تھی۔توقع ہے کہ رواں سال 2020 کے اختتام پر عام قرضوں کا حجم مجموعی مقامی پیداوار کا تقریبا 34.4% ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *