ابوجا: گذشتہ روز بندوق برداروں نے جنوب مشرقی نائجیریا میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں دو مقامی کارکنان اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات انامبرا ریاست کے علاقے اوگبارو میں ، جو گذشتہ کئی سالوں سے ملک میں تشدد کو ہوا دے رہے علیحدگی پسندوں کے مراکز میں سے ایک ہے، انجام دی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد گشتی پولیس فورس کے دو ارکان اور امریکی قونصل خانے کے دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد دو پولس اہلکاروں اور ڈرائیور کو اغوا کر کے علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تاہم، اس حملے میں کوئی امریکی سفارت کار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا کیونکہ وہ اس قافلے میں نہیں تھے۔
انامبرا میں پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نائیجیریا میں اس کے اہلکار منگل کے حملے کی تحقیقات اور اس واقعے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے سفارت کاروں اور اہلکاروں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ اس حملے نے دارالحکومت ابوجا سے 60 کلومیٹر دور واقع اتانی قصبے کے رہائشیوں اور مسافروں کے تحفظ کے بارے میں مزید خدشات کو جنم دیا۔
تصویر سوشل میڈیا 