Hathras case: Rahul, Priyanka meet victim's family, hold closed-door meetingتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یوایس) ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ پر سیاسی بیان بازیوں اور ملک میں جگہ جگہ پر ہو رہے احتجاج کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا اور تین دیگر کانگریسی رہنماو¿ں کے ساتھ اتوار کے روز ہاتھرس پہنچے اور متوفیہ کے گھر والوں سے ملاقات کر کے ان کی داستان سنی اور دلجوئی کی۔واضح ہو کہ راہل اور پرینکا گاندھی کے ساتھ ، انتظامیہ نے کل 5 لوگوں کو ہاتھرس آنے کی اجازت دی تھی۔

انتظامیہ نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو ہاتھرس جانے اور متاثرہ سے ملنے کی کچھ شرطوں پر اجازت دی تھی۔ جن میں ماسک لگانا اور کورونا سے متعلق دیگر پروٹوکول پر عمل آوری شامل ہے۔ راہل گاندھی اپنی کارسے گئے تھے جسے ان کی بہن پرینکا گاندھی چلا رہی تھیں۔ اس دوران کچھ کانگریسی کارکنان نے بھی ہاتھرس جانے کی کوشش کی لیکن راہل کے یوپی میں داخل ہوجانے کے بعد ڈی این ڈی کراسنگ پر یوپی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کانگریس کارکنوں پر پولس نے لاٹھی چارج کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہاتھرس روانہ ہونے سے کچھ دیر پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں اس دکھی کنبہ سے ملنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے ہاتھرس کے اس دکھی کنبہ سے مل کر ان کا درد باٹننے سے نہیں روک سکتی۔کانگریس کے سابق صدر نے مزید کہا کہ اس پیاری سی بچی اور ان کے کبنہ کے ساتھ اترپردیش حکومت اور اس کی پولیس کے ذریعہ اختیار کیا جارہا رویہ مجھے قبول نہیں ہے۔ کسی بھی ہندوستانی کو یہ قبول نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز گریٹر نوئیڈا میں اس وقت کافی ہنگامہ ہوا تھا جب راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی ایکسپریس وے کے راستے ہاتھرس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ نوئیڈا پولیس نے انھیں جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ راہل کے ساتھ دھکا مکی بھی ہوئی۔ کئی گھنٹوں کے ڈرامے کے بعد پولیس نے راہل اور پرینکا کو حراست میں لیا اور بعد میں رہا کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *