Hezbollah Erects 15 New Posts Along Israel Borderتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب: (اے یو ایس ) اسرائیلی چینل 24 نیوز کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ایران نواز لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ ملیشیا نے لبنان- اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً 15 نئی مانیٹرنگ چوکیاں قائم کی ہیں۔ یہ مراکز جو حزب اللہ کے کارکنان چلاتے ہیں، ایک واچ ٹاور اور ملحقہ رہائشی سہولیات پر مشتمل ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل نے فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ اپنی سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، اور انہیں ایک ماحولیاتی تنظیم کی سرگرمیوں کے طور پر بیان کرتی ہے۔

چینل نے اسرائیلی فوجی جنرل اوشالوم دادون کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بالکل واضح ہے کہ ان سائٹس کو چلانے والے کون لوگ ہیں۔اسرائیل بارہا ایرانی اتحادی حزب اللہ ملیشیا پر ماحولیاتی تنظیم گرین ودآو¿ٹ بارڈرز کی آڑ میں اپنی سرحدوں پر آبزرویشن پوائنٹس بنانے کا الزام لگاتا رہا ہے۔

اکتوبر 2018 میں اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب حزب اللہ کی ایک سائٹ کی نشاندہی کی جس میں اسی تنظیم کے دفترکے ایک ماحولیاتی تنظیم کے دفتر کے طور پر دکھایا گیا تھا جبکہ 2017 میں ایسی پانچ جگہوں کا انکشاف ہوا تھا جو حزب اللہ کی انٹیلی جنس اور جاسوسی کی کوششوں کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔فوج کے مطابق لبنانی شہری تنظیم حزب اللہ کو جزوی طور پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔تاہم لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس جو پہلے دو سال سے اس ’این جی او‘ کی نگرانی کر رہی تھی نے اعلان کیا کہ اس کے مقامات پر کوئی غیر مجازعسکریت پسند کام نہیں کرتے۔ اس طرح سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *