Hindu girl in Bangladesh beheaded, cut into pieces by Muslim youthتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ: ہندوستان میں شردھا قتل کیس کی گونج ابھی تھمی بھی نہیں تھی کہ بنگلہ دیش میں ہندو لڑکی کے ساتھ درندگی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں ابوبکر صدیقی نامی شخص نے بالکل ایک ایسی ہی بھیانک واردات کی ہے جیسی ہندوستان کے دل دہلی میں آفتاب نام کے ایک نوجوان نے اپنی ہندو گرل فرینڈ کویتا رانی کا وحشیانہ قتل کر کے انجام دی تھی۔ ابوبکر نے پہلے کویتا کا سر قلم کیا اور پھر لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے نالے میں پھینک دیا۔

ابوبکر نے پہلے کویتا رانی کا سر قلم کیا، پھر اس کے ہاتھ کاٹ کر پلاسٹک پولی تھین میں لپیٹ کر نالے میں پھینک دیے۔ وائس آف بنگلہ دیش ہندوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 7 نومبر کو بنگلہ دیش کے کھلنا ضلع کے سوناڈانگا میں کویتا رانی کا اس کے شادی شدہ عاشق ابوبکر نے سر قلم کر دیا۔ بعد میں اسے ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی ) نے گرفتار کر لیا۔ دراصل کویتا کو جب معلوم ہوا کہ ابوبکر شادی شدہ ہیں تو دونوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوا جس کے بعد ابو نے اسے مار ڈالا۔

اسی طرح کے ایک واقعے نے حال ہی میں دہلی میں ہلچل مچا دی تھی جب آفتاب امین پونا والا (28) نے تفتیش کاروں کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنی ساتھی شردھا واکر کا چہرہ جلا دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ 18 مئی کو آفتاب نے اسے قتل کرنے کے بعد 10 گھنٹوں میں لاش کے 35 ٹکڑے کیے اور پھر مقتولہ کا چہرہ جلا دیا تا کہ اس کی شناخت نہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *