سری نگر: (اے یوایس)بی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین کا ایک جنگجو ہلاک ہو گیا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میںجنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح شوپیاں کے بونگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں روپوش جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔ پولس نے مارے گئے انتہاپسند کی شناخت اسحاق ملک ساکن بونگام گاو¿ں شوپیان کے طور پ کی ہے۔ پولس نے مزید بتایا کہ یہ منگل کے روز ایک پولس اہلکار پر حملہ میں ملوث تھا۔ نیز یہ 2020سے انتہاپسندانہ کارروائیوں میں لگا تھا۔