Houthis turn sports field into military training camp for children in Dhamar city of Yemenتصویر سوشل میڈیا

صنعا: (اے یو ایس ) یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے مقررکردہ گورنر محمد البخیتی نے وسطی یمن کے شہر ذمار میں کھیلوں کے واحد اسٹیڈیم کو بچوں کی جنگی تربیت کے میدان اور ٹریننگ کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس کیمپ سے تربیت حاصل کرنے والے کم عمرافراد اوربچے بعد میں لڑائی میں جھونکے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں حوثی ملیشیا کے اس جنگی تربیتی مرکز اور اس میں موجود بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے بعض بچوں کی عمریں 10 سال کے لگ بھگ ہیں۔مقامی نیوز ویب سائٹ’نیوز یمن‘ کے مطابق سپورٹس سٹیڈیم نوجوانوں کو فٹ بال میچوں سمیت کھیلوں کے انعقاد کے لیے استعمال ہونے کے بجائے جنگجوؤں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ذمار شہرکے اس اکلوتے گراو¿نڈ میں ٹریننگ لینے والے 90 فیصد بچوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی اور اس میں دو ماہ کی توسیع کے باوجود حوثی ملیشیا کی جانب سے بچوں کی جنگی تربیت جاری رکھنے کو”ایک خطرناک“پیش رفت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا امن کے دنوں سے فائدہ اٹھا کر نئی جارحیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *