'I am told most CBI officers were...': Kejriwal's big claim on Sisodia's arrestتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی ،(اے یو ایس ) دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سےسودیا کی گرفتاری کے درمیان وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ شراب پالیسی کے معاملے میں ہوئی گرفتاری کے بعد اروند کیجریوال نے منیش سسودیا کو بے قصور بتایا تھا۔ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ بیشتر سی بی آئی افسران منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے سسودیا کو گرفتار کرنا پڑا کیونکہ سیاسی دباﺅبہت زیادہ تھا۔

کیجریوال نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ “مجھے بتایا گیا ہے کہ بیشتر سی بی آئی افسران منیش کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ ان سب کے لیے میرے دل میں بہت احترام ہے۔ منیش کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پھر بھی ان کو گرفتار کرنے کا سیاسی دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ افسران کو اپنے سیاسی آقاﺅں کا حکم ماننا ہی پڑا۔”واضح رہے کہ دہلی کی آبکاری پالیسی معاملے میں منیش سسودیا کو اتوار کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ منیش سسودیا جانچ میں تعاون نہیں کر رہے تھے اور سوالوں کے گول مول جواب دے رہے تھے۔ عا?پ نے اسے بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے، جب کہ کانگریس نے اس گرفتاری کا استقبال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *