واشنگٹن:افغانستان میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کر کے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو دوران حراست ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بدھ کو عدالت میں دوان سماعت جج سے اس تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان نے عدالت کے انچارج جج سے اس تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اس امر کا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ رہائی پا کر عمران خان بیرون ملک پرواز کر جائیں گے لہٰذا انہیں رہا کیا جائے اور ان کی سلامتی یقینی بنانے کے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ عمران خان کو ہلاک کیا گیا تو ملک کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔اس سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا ڈال دینے کے ساتھ ساتھ پابندیاں تک عائد کی جاسکتی ہیں۔ خلیل زاد نے مزید کہا کہ اس امر کی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چند افراد کی خوشنوی حاصل کرنے اور اور ان کے عزائم کی تکمیل کے لیے ان کی ایما پر عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے برتاو¿ پر سینئر فوجی افسران میں اختلافات ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 