India hands over 5000 tonnes of rice to Madagascar as humanitarian aidتصویر سوشل میڈیا

نیویارک: ہندوستان نے بدھ کو 5000 میٹرک ٹن چاول مڈغاسکر کو انسانی امداد کے طور پر حوالے کیا۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں ہندوستان کے سفیر متعین مڈغاسکر ابھے کمار نے چاول کی ایک کھیپ مڈغاسکر کے صدر اینڈری راجولینا کو مڈغاسکر کے ایولوہا پیلس میں ایک سرکاری تقریب میں سونپی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہاہندوستان ہمیشہ بحر ہند کے پڑوسی مڈغاسکر کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔”ہم ایک محفوظ اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے ساگرژن کے تحت کام کرتے رہیں گے۔ ہمسایہ پہلے۔“ مڈغاسکر میں ہندوستانی سفیر نے کہا کہ بحر ہند کے دونوں پڑوسی قدیم ثقافتی رشتے میں مشترک ہیں جو ملاگاسی زبان میں سنسکرت کے 300 سے زیادہ الفاظ کی موجودگی میں واضح ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *