اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے75ویں یوم تاسیس پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے پر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے مرکز کے طور پر پکارا جاتا ہے جہاں دہشت گردوں کو پناہ اور تربیت دی جاتی ہے۔
ہندوستان نے مزید کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان مارے جانے والے دہشت گردوں کو شہید کہتا ہے اور نسلی و مذہبی اقلیتوں پر تسلسل سے ظلم و ستم ڈھا رہا ہے۔
عالمی ادارے کے یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایک ویڈیو بیان کے بعد جس میں انہوں نے کشمیر کا معاملہ ایکبار پھر اٹھایا، جواب دینے کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری ودیشہ میترا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل اسمبلی عالمی ادارے کی تقریب کے دوران ایک اور بے بنیاد دروغ بیانی کے اعادہ کو، جو کہ اس قسم کے پلیٹ فارموں پر پاکستان کی بکواس کی عادت بن چکی ہے،نظر انداز کر دے گا۔
تاہم ایک ایسے ملک سے جو کامیابیوں کے حصول میں ناکامیوں اور احساس محرومی کا شکار ہے صرف یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ رکاوٹ ڈالنے کی سوچ سے سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ میں روڑے ہی اٹکائے گا۔
کشمیر کے موضوع پر واپس آتے ہوئے میترا نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اپنے مرکزکے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے بارے میں ،جو کہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ،کیے گئے بیہودہ اور بد نیتی پر مبنی بیان کو مسترد کرتا ہے۔
انوں نے مزید کہا کہ ”ہاں اگر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر کوئی ادھورا معاملہ ہے تو وہ بڑھتی دہشت گردی پر قابو پانا اور اس کا سر کچلناہے۔