Understanding China's challenge to the international orderتصویر سوشل میڈیا

لندن:ڈیموکریسی فورم (ٹی ڈی ایف)کے صدرلارڈ بروس قارئین سے التماس کرتے ہیں کہ آج مورخہ 22ستمبر بروز منگل بوقت دوپہر دو تا سہ پہرچار بجے (یوکے) (ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے تا اختتام ) ”انڈر اسٹینڈنگ چائناز چیلنج ٹو دی انٹرنیشنل آرڈر“کے موضوع پر منعقد سمینار یو ٹیوب، فیس بک اور ٹوئیٹر چینلوں پر براہ راست دیکھیں اورسماعت فرمائیں۔

جس میں مقررین دنیا میں چین کے بڑھتے کردار اور عالمی برادری کی جانب سے دانش مندانہ جواب پر سیر حاصل روشنی ڈالیں گے۔سمینار کی صدارت معروف مصنف اور بی بی سی کے سابق نامہ نگار ہمفری ہاکسلی کریں گے ۔

جبکہ پینلسٹ میں ٹائیز ڈیمز، ریسرچ فیلو ، کلنجل ڈائل (دی نیدر لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز ) ،دی نیدر لینڈ،چارلس پارٹن ،سینئر ایسوسی ایٹ فیلو، رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ (آر یو سی آئی)،جنگھان ژینگ ، پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف پالیٹکس ،فلاسفی اینڈ ریلیجئن ،لنکاسٹر یونیورسٹی،ہاورڈ ژانگ ،بی بی سی چائنا،ڈاکٹر کرسٹن شی۔کوفر ہیڈ آف چائنا ریسرچ، مارکیٹر انسٹی ٹیوٹ فار چائنا اسٹڈیز (ایم ای آر آئی سی ایس)، برلن،ٹی ڈی ایف کے صدر لارڈ بروس اورٹی ڈی ایف کے چیرمین بیری گارڈینر ایم پی فار برینٹ نارتھ ہیں۔

ویبینر میں استقبالیہ کلمات لارڈ بروس اور اظہار تشکر و اختتامی کلمات ڈیموکریسی فورم کے چیرمین بیری گارڈینر ایم پی ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *