India to review COVID-19 vaccine after concerns in Europeتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی :فارما کمپنی ایسٹرازینکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی گئی کورونا ویکسین کو لے کر یوروپ میں کچھ سنگین سائیڈ افیکٹ نظر آرہے ہیں۔ کچھ معاملات میں بلڈ کلاوٹنگ کی پریشانی دیکھے جانے کے بعد تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان تشویشات کے پیش نظر ہندوستان بھی اب اس ویکیسن کا جائزہ لے گا۔

آکسفورڈ۔ ایسٹرازینکا کے اس پروجیکٹ میں ہندوستان کی دوا ساز کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا بھی پارٹنر رہی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ اس ویکسین کو کووی شیلڈ کے نام سے بیچ رہا ہے۔ قابل غور ہے کہ یوروپ کے کئی ممالک میں بلڈ کلاؤنگ کے ڈر کی وجہ سے کووی شیلڈ کا ویکسی نیشن روک دیا گیا ہے۔ یوروپی ممالک ڈنمارک ، ناروے اور آئس لینڈ نے اپنے یہاں آکسفورڈ ایسٹرازینکا ویکسین سے ویکسی نیشن پر فوری روک لگادی ہے۔

دی منٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کیلئے ہندوستان کی نیشنل ٹاسک فورس کے رکن این کے اروڑہ نے کہا کہ ہم مخالف حالات والے واقعات پر دھیان دے رہے ہیں۔ خاص طور پر ویکسین کے بعد موت اور ہسپتال میں بھرتی کرائے جانے جیسے واقعات پر۔ ہم اس بارے میں ضرور مطلع کریں گے اگر کوئی سنگین بات نظر آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *