Interaction with Islamic Emirate growing , says deputy PM Kabirتصویر سوشل میڈیا

کابل:افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک کے ساتھ امارت اسلامیہ کے رابطے روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔ کابل میں ملکی مصنوعات کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ دنیا کا افغانستان کے ساتھ غیر سرکاری روابط رکھنے کا مطلب امارت اسلامیہ کو تسلیم کرنا ہے۔مولوی عبدالکبیر نے یہ بات خاص زور دے کر کہی کہ امارت اسلامیہ کے ساتھ سفارتی روابط روز افزوں بڑھ رہے ہیں۔

اس ضمن میں نہوں نے کہا کہ اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ ہمارے وزیر خارجہ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس ہوا۔جس کے بعد ایک سرکاری بیان بھی جاری کیا گیا اور اس طرح کے بیانات اسی وقت جاری ہوتے ہیں جب تمام ممالک ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اس خاکسار کو امید ہے کہ دنیا عنقریب امارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کر لے گی۔ اور ہر گذرتے دن کے ساتھ ساتھ اور حقائق سے واقفیت کے بعد دنیا افغانستان سے سیاسی روابط میں اضافہ کرے گی اور آخری مسئلہ تسلیم کیے جانے کا ہے وہ بھہ ایک روز رو بہ عمل ہو جائے گا ۔ تاہم، بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کو تسلیم کرانے کے لیے دنیا کے جائز مطالبات کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری واضح طور پر اپنے مطالبات سامنے رکھ چکی ہے۔ ایک سیاسی تجزیہ کار غلام سخی احسانی نے کہا کہ طالبان کی موجودہ حکومت کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اگر وہ بین الاقوامی برادری میں شمولیت کی خواہاں ہے اور بین الاقوامی برادری کی سہولتوں سے مستفیض ہو نا چاہتی ہے تو اسے ان بین الاقوامی اصولوں اور قوانین پر عمل کرنا ہو گا جن پر تمام ممالک عمل پیرا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *