Interference of foreign countries into the latest hijab controversy is unnecessary: home ministry spokesmanتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یوایس)امریکہ نے حجاب پر پابندی کو جمہوری قدروں کے خلاف قراردیا اور کہا کہ اپنے پسند کا لباس پہننا ہرفرد کا بنیادی حق ہے۔حکومت ہند نے کہا کہ حجاب کا مسئلہ اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے اور دوسروں کو اس پر مداخلت کرنا صحیح نہیں ہے۔امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی (آئی آر ایف)کے سفیر رشاد حسین نے حکوت کرناٹک کی طرف سے حجاب پر پابندی پر نکتہ چینی کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہاکہ کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں وردی پہننے کا مسئلہ عدالت کے زیرغور ہے ۔ہمارادستور جمہوری بنیادوں پر قائم ہے اور اس مسئلے کو بھی انہیں بنیادوں پر حل کیاجائے گا، ترجمان نے کہا دانستہ طورپر اندرونی معاملات پر دخل دینا صحیح نہیں ہے۔

کرناٹک میں پچھلے دودنوں سے حجاب کے مسئلے پر ہنگامہ آرائی ہورہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو دوہفتوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے، یہ مسئلہ عدالت کے سامنے بھی آگیا۔ دسمبر کے مہینے میں کرناٹک کے کالج میں لڑکیوں کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی۔ عموماً لڑکیاں اسکارف پہنتی ہیں لیکن یہ واقعہ بہت بڑے تنازع میں تبدیل ہوا ہے۔کچھ علاقوں میں سیکورٹی بھی تعینات کی گئی ہے۔رشاد حسن نے کہا کہ مذہبی آزادی میں ہرطبقہ اور فرقہ کو اپنے من پسند لباس پہننے کی آزادی ہے۔کرناٹک کی حکومت کو اس معاملے پر پابندی نہیں لگانی چاہےے،چونکہ اگر بچیوں کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو اس سے عورتوں کوتعلیمی طورپر بااختیار بنانے میں مشکلات سامنے ہوں گی۔ اس سے پہلے رشاد حسن کو صدراوباما نے خصوصی نمائندہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *