Iran Closes Its Borders With Iraqتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایک سینئر اہلکار نے بااختیار شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے سیاست کو خیرباد کہنے کے اعلان کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد کے درمیان کہا ہے کہ ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں اور اپنے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ وہاں گھومنے ہھرنے اور سفر کرنے سے گریز کریں ۔پیر کے روز صدر کے اعلان کے بعد ان کے وفادار وں کے ایک سرکاری محل پر دھاوا بولنے کے بعد حریف گروپوں سے بغداد میں ہونے والے خونیں تصادم میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد ایران کو یہ فیصلہ کرنا پڑا ۔

لاکھوں ایرانی ہر سال اربعین کی رسم کے لیے عراقی شہر کربلا کا سفر کرتے ہیں، جو پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کے لیے 40 روزہ سوگ کی مدت کے اختتام کی علامت ہے۔ اربعین اس سال 16-17 ستمبر کو ہے۔سرکاری ٹی وی نے ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میراحمدی کے حوالے سے بتایا کہ عراق کے ساتھ سرحد بند کر دی گئی ہے۔ حفاظتی خدشات کے پیش نظر، ایرانیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی عراق کا سفر کرنے سے گریز کریں۔سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ایران نے بدامنی کی وجہ سے اگلے نوٹس تک عراق کے لیے تمام پروازیں روک دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *