ماسکو: خون بہائے بغیر سرد جنگ کا خاتمہ کرنے اور سوویت یونین کا سقوط بچانے میں ناکام رہنے والے روسی رہنما میخائل گورباچیف 91سال کی عمر میں چل بسے۔ آخری سوویت سربراہ گورباچیف نے امریکہ کے ساتھ تخفیف اسلحہ معاہدہ اورد وسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ کو منقسم کرنے والے پردے کو ہٹانے کے لیے مغربی طاقتوں کے ساتھ شراکت کی اور جرمن اتحاد میں اہم کردار ادا کر کے مغربی جرمنی اور مشرقی جرمنی کو دوبرہ ایک جرمنی میں بدل دیا۔
انہوں نے سوویت اتحاد کے تحلیل ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اور1991میں سوویت یونین کے ٹوٹ جانے کے بعد ان کا چھ سالہ دور اقتدار بھی ختم ہو گیا تھا۔ وہ جنوبی روس کےایک گاو¿ں پری وولنو میں ایک فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد فوج میں تھے اور دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے تھے۔1985 میں 54 برس کی عمر میں وہ سوویت کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری بنے۔ انہوں نے محدود سیاسی اور معاشی آزادیوں کی پالیسی متعارف کرا کے نظام کی بحالی کی کوشش کی لیکن ان کی اصلاحات بے قابو ہو کر ٹائیں ٹائیں فش ہو گئیں۔
