Iran Guards forcibly seize commercial ship in Gulf: US navyتصویر سوشل میڈیا

دوبئی:امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعرات کے روز خلیج میں ایک تجارتی بحری جہاز کو زبردستی اپنے قبضے میں لے لیا۔ امریکی بحریہ نے یہ دعویٰ ایرانی پاسداران انقلاب پر اس الزام کے ،جس میں اس نے کہا تھا کہ عمان میں بھی پاسداران انقلاب نے اسی نوعیت کی دو کوششیں کی گئیں، کے ایک روز بعدلگایا۔بحرین میں تعینات امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے زبردستی ایک تجارتی جہاز کو جو ممکنہ طور پر اسمگلنگ میں ملوث تھا ،ضبط کر لیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج نے بین الاقوامی سمندری علاقے میں یہ واقعہ رونما ہوتے دیکھا۔لیکن اس واقعہ کے پس پشت کارفرما محرک اس امر کا متقاضی تھا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے مزید ردعمل کی ضرورت نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج مشرق وسطیٰ کے اہم پانیوں میں قانونی سمندری ٹریفک کے بحری حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس اور تیار ہیں۔

ایران کی سمندری فورسز نے کہا کہ منگل کے روز دو ٹینکروں میں سے ایک بہاماس کے جھنڈے والے رچمنڈ وائجر ایک ایرانی بحری جہاز سے ٹکرا گیاجس سے عملے کے پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔اس تصادم میںجس سے ایرانی جہاز کو نقصان پہنچا اور وہ ڈوب گیا اور رچمنڈ وائجر بین الاقوامی سمندری قواعد و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر اپنے راستے پر جاری رہا۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹینکر نے عمان کی علاقائی آبی حدود میں داخل ہونے سے پہلے راستہ بدل دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *