تہران (اے یو یس )ایران کے وزیر برائے سراغرسانی اسماعیل خطیب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک میں فرانس، سویڈن اور انگلینڈ کے جاسوس موجود ہیں۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ کچھ غیر ملکی قیدیوں کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔
گذشتہ جمعہ کو واشنگٹن اور تہران نے عمانی اور قطری ثالثوں کے ذریعے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک اربوں ڈالر کے ایرانی فنڈز غیرمنجمد کیے جائیں گے اور غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے پانچ امریکیوں کی رہائی کے بدلے میں ایرانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
امریکا کی سابق اوباما انتظامیہ نے ایران کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ اس وقت ختم کر دیا تھا جب اس نے 2016 میں ایران میں حراست میں لیے گئے امریکیوں کے بدلے میں تہران کو 40 کروڑ ڈالر کے اثاثے جاری کیے تھے۔