تہران:ایران نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آواز کی رفتار سے 15 گنا زیادہ تیز سفر کرنے کی صلاحیت والا ہائپر سونک میزائل تیار کر لیا ہے۔
ایران نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ میزائل فاتح کی مار 1400 کلومیٹر (870 میل) فی گھنٹہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ میزائل کسی بھی علاقائی میزائل ڈیفنس سسٹم سے گزر سکتا ہے حالانکہ اس نے اس دعوے کی تائید کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
یہ دعویٰ اس ملک گیر مظاہروں کے دوران، جو ستمبر میں 22 سالہ مہسا امینی کی ملک کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعداس کی حراستی موت کے خلاف احتجاج میں کیے جارہے تھے،کیا گیا۔ اس میزائل سے کوئی بھی میزائل دفاعی نظام کو اپنی رفتار اور نقل و حرکت کی صلاحیت وجہ سے اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چین ایران کو یہ ہتھیار فراہم کر رہا ہے ۔روس کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلے سے ہی ہتھیار ایران کو دے رہا ہے اور یہ کہ اس نے انہیں یوکرین کے خلاف جنگ میں بھی استعمال کیا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 