Iran to reopen diplomatic missions in Saudi Arabia تصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران اور سعودی عرب میں سفارتی تعلقات عنقریب باقاعدہ طور پر بحال ہو جائیں گے۔ اس جنب پیش رفت کرتے ہوئے ایرن نے اسی ہفتہ سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایرا ن اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی میں ہونے والے ایک باہمی معاہدے کے تحت سات سال بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ یران پیر کے روز ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے بعد جدہ میں ایرانی قونصلیٹ جنرل اور اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) میں ملک کا مستقل مشن منگل اور بدھ کو باضابطہ طور پر کھولے گا۔

مارچ میں چینی ثالثی میں دستخط کیے گئے معاہدے کے ایک جزو کے طور پر ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ایران نے تجربہ کار سفارت کار علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر نامزد کیا ۔عنایتی اس سے قبل کویت میں ایران کے سفیر اور خلیج فارس کے امور کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ میں ریاض میں ایک سفارتی ذریعہ نے پیر کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ ایرانی سفارت خانے کا افتتاح منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر کی موجودگی کے ساتھ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *