Saudi Citizen Sentenced to 20 Years in Prison for Exploiting Family in Drug Traffickingتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس ) پیر کو سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ایک شہری کو 20 سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا اعلان کردیا۔ اس شہری نے منشیات کی ا سمگلنگ میں اپنے خاندان کا استحصال کیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن کے سرکاری ذریعے نے بتایا کہ نارکوٹکس پراسیکیوشن نے اسمگلنگ کے ارادے سے منشیات اور سائیکو ٹراپک اشیا رکھنے کے الزام میں ایک شہری سے تفتیشی عمل مکمل کر لیا ہے۔

تفتیشی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے پاس 95 کلو گرام نشہ آور چرس اور 4 ہزار 47 سائیکوٹرپک پریگابالین کی گولیاں تھیں جو اس کی بیوی کو جدہ لے جانے والی گاڑی میں خفیہ مقامات پر چھپائی گئی تھیں۔ تفتیشی طریقہ کار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم نے منشیات کی نقل و حمل میں اپنے خاندان کا استحصال کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے دھوکہ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *