Isolation facility not mandatory forall arriving international passengersتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دنیا کے کسی بھی ملک سے ہندوستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے آج 22جنوری سے قرنطینہ مرکز میں رہنے کی شرط ختم کردی ۔حکومت ہند کے عہدیداروں کے مطابق بیرون ملک سے ہند پہنچنے والے بین الاقوای مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے باوجود انہیں کسی مقام پرتنہا نہیں رکھا جائے گا البتہ ان سے کہا جائے گا کہ وہ کورونا قواعد و ضوابط کے مطابق خو کو گھر میں قرنطینہ کر لیں قرنطینہ مراکز میں رہنا اب لازمی نہیں ہوگا ۔

بیرون ملک سے ہندوستان آنے پر، کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے والے افراد کے ساتھ طے شدہ معیاری قواعد کے مطابق علاج کیا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ مرکز میں رہنا لازمی نہیں ہوگا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے جمعرات کو جاری کردہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں کہہ دیا گیا تھا کہ نئے اصول و ضوابط کا اطلاق 22 جنوری سے ہوگا اور تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔

باقی دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق، ‘خطرے میں’ ممالک سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے فرد کو خواہ اس کا کورونا وائرس ٹسٹ نگیٹیو ہی کیوں نہ ہو ایک ہفتہ تک آئسولیشن سینٹر میں رکھنا اور مقررہ معیاری اصولوں کے مطابق ہندوتان آنے کے آٹھویں روز اس کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *