Israel pipeline firm signs deal to transport oil from UAE to Europeتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب:( اے یوایس) اسرائیل کی پائپ لائن کمپنی ای اے پی سی نے متحدہ عرب امارات کا تیل اپنی ایک پائپ لائن کے ذریعے یورپ پہنچانے کے لیے ابتدائی سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سمجھوتے کے مطابق یو اے ای کے تیل کو اسرائیل کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر ایلات کو بحر متوسط کے کنارے واقع اسرائیلی بندرگاہ عسقلان کے درمیان بچھی ہوئی پائپ لائن کے ذریعے یورپ منتقل کیا جائے گا۔

اسرائیل کی سرکاری ملکیت والی ای اے پی سی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل اور امارات کی مشترکہ ملکیتی کمپنی میڈ۔ریڈ لینڈ بریج کے ساتھ سوموار کو ابو ظبی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔

یہ سمجھوتا امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین کی موجودگی میں طے پایا تھا۔البتہ اس کمپنی نے مالیاتی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی سودا 70 سے 80 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہوسکتا ہے،یہ کئی ایک سال کے لیے ہوگا اور اسرائیلی کمپنی کی پائن لائن کے ذریعے 2021 کے اوائل میں یورپ کو تیل کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *