Israeli army kills 16-year-old Palestinian in West Bankتصویر سوشل میڈیا

یروشلم:(اے یو ایس)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس کے فوجیوں نے بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی لڑکے کو ہلاک کر دیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق مذکورہ لڑکے نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فوجی چیک پوسٹ پر آتش گیر شیشوں کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ لڑکے کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ادھر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کا نام یامن جفال ہے۔

مغربی کنارے میں 8 فروری کے بعد سے اب تک 9 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔اسرائیلی پولیس نے اتوار کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس کے القدیمہ ٹاو¿ن میں فائرنگ کر کے 19 سالہ فلسطینی جمال القواسمی کو شہید کر دیا تھا۔اسرائیلی فوج نے 1967 میں مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہاں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں۔ ان کے علاوہ 4.75 لاکھ اسرائیلی آباد کار بھی یہودی بستیوں میں مقیم ہیں۔ عالمی برادری ان بستیوں کو غیر قانونی شمار کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *