فرنچ گووانا(جنوبی امریکہ): ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کا اس وقت ایک زبردست کامیابی ملی جب ہندوستانی وقت کے مطابق جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب میں دو بج کر 35منٹ پرفرنچ گوآنا کے کورو میں واقع خلائی مرکز سے جی سیٹ 30-کو یورپی راکٹ ایرین 5وی اے251کی مدد سے خلا میں داغا گیا۔

3357کلو گرام وزنی جی سیٹ 30- نام کا ہندوستان کا یہ نہایت طاقتور مواصلاتی سیارچہ سال 2020میں اسرو کا پہلا مشن ہے ۔

اور یہ پہلا مشن ہی زبردست کامیاب رہا۔یہ فرسودہ انسیٹ 4اے کی جگہ لے گا۔داغے جانے کے40منٹ بعد جی سیٹ 30-مدارمیں داخل ہو گیا۔

سائنسدانوں کے مطابق 40منٹ کے اس سفر میں سیارچہ کسی مشکل سے دوچار نہیں ہوا اور نہ ہی اس میں کوئی تکنیکی خرابی آئی۔

اسرو کے صدر ڈاکٹر کے شیون نے بتایا کہ اس مواصلاتی سیارچہ کو داغنے کا مقصد ٹیلی ویژن، ٹیلی مواصلات اور براڈ کاسٹنگ خدمات کے معیار کو بہت بلند اور ایڈوانس بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیارچہ کئی فریکوئنسی میں کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اس کی رسائی برصغیر تک ہی نہیں بلکہ کم و بیش تمام ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا تک ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *