سڈنی: (اے یوایس)روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ر یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کناڈا کے بعد آسٹریلیا اور جاپان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔میلبورن سے جاری ایک بیان میں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوکرین کیخلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام حلیفوں سے مل کر روس کیخلاف کھڑے ہوں گے، روس پر پابندیوں میں کچھ روسی افراد پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
آسٹریلوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر سفری اور مالیاتی پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا، انہوں نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔ولادیمیر پوتین نے یوکرین پر ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور منسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی بانڈز کے اجراءپر پابندی اور ربعض روسی افراد کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔
ٹوکیو سے جاری بیان میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روس یوکرین سے متعلق سفارتی بات چیت پر واپس آئے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال سے مختصر مدت میں توانائی کی فراہمی پر کوئی خاص اثر نہیں دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا انہوں نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔ولادیمیر پوتین نے یوکرین پر ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور منسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
