واشنگٹن:(اے یو ایس) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی بحریہ کے سابق فوجی مارک فریرچ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں دو سال قبل افغانستان میں یرغمال بنایا گیا تھا۔فریرچ الینوائے کمپنی میں سول انجینئر تھا۔مسٹر بائیڈن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ دو سال قبل سابق امریکی میرین مارک فریرچ کو افغانستان میں یرغمال بنایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکی یرغمال کو رہا نہیں کیا جائے گا طالبان اس وقت تک افغانستان میں ان کی حکمرانی تسلیم کیے جانے کی کوئی امید نہ رکھیں۔
بائیڈن نے یہ اعلان امریکی بحریہ کے مارک فریریک کو یرغمال بنائے جانے کے دو سال مکمل ہونے پر جاری کیا ہے۔فریرک نے افغانستان میں ایک سول انجینیر کے طور پر مریکی بحریہ کی خدمات انجام دی ہیں۔بائیڈن نے اپنے جای کردہ ایک بیان میں دوٹوک لہجے میں کہا کہ طالبان کو چاہئے کہ وہ مارک فریرک کو رہا کردیں اس کے بعد ہی وہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کی حکومت کو تسلیم کرانے کی توقع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں اور کسی بھی بے قصور لوگوں کی جان کو خطرہ ہمیشہ ناقابل قبول ہے ار یرغمال بنا لیانا ظالمانہ و بزدلانہ فعل ہے۔
