Joe Biden may meet Saudi Arabia's Mohammed bin Salman at G20تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:ایکسی اوکس نے چار ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے جی 20- سربراہ اجلاس کے موقع پر فرصت کے لمحات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔ ایکسی اوکس نے اس ضمن میں پیر کے روز کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات سعودی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے لیے ،جس میں سعودی عرب کے لیے امریکی سیکیورٹی کی ضمانتیں اور سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معمول پر آنے والا معاہدہ شامل ہے، امریکہ کی کوششوں اور مذاکرات کو تقویت بخش سکتا ہے۔

امریکی حکام پہلے ہی ایکسی اوکس کو بتا چکے تھے کہ انتظامیہ جو بائیڈن کے ایجنڈے کے ساتھ صدارتی انتخابی مہم سے پہلے سعودی عرب کے ساتھ اپنے سفارتی رشتوں میں استحکام لا نے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ اور سویلین کے لیے ممکنہ امریکی حمایت اورایک غیر فوجی جوہری پروگرام جس میں سعودی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی شامل ہو گی سمیت کئی مسائل حل طلب ہیں

۔ اس معاملے پر بریفنگ دینے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ امریکی اور سعودی حکام جی 20- سربراہ اجلاس کے دوران بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے امکان پرگذشتہ کئی ہفتوں حتیٰ کہ وائٹ ہاو¿س کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے جولائی میں مملکت کے دورہ سے پہلے ہی سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔ دو دیگر ذرائع نے جنہیں اس معاملے کا پورا علم ہے بتایا کہ ایسی ملاقات ممکن ہے لیکن یہ بات زور دے کر کہی کہ اسے ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ وائٹ ہاو¿س کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ فی الحال اس سلسلہ میں کوئی اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔سعودی سفارت خانے واقع امریکہ نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *