King Salman Foundation announces to begin construction of Royal arts complexتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب میں کنگ سلمان پارک فاؤنڈیشن نے روئل آرٹس کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمپلیکس کا رقبہ 5 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہو گا جو اس ثقافتی مرکز میں آنے والوں کو ایک فنون کے ایک منفرد تجربے سے لطف اندوز کرے گا۔ ساتھ ہی ریاض شہر کے بھرپور لوک تشخص کو بھی اجاگر کرے گا۔

کمپلیکس میں ایک میوزیم بھی ہو گا۔ میوزیم کی عمارت کی بلندی 106 میٹر ہو گی۔ کملپیکس میں لائبریری ، فن کاروں کے ورکشاپس ، تین اکیڈمیوں پر مشتمل ایک انسٹی ٹیوٹ اور 600 نشستوں کا ایک وسیع ہال بھی ہو گا۔ فن کار اس ہال میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ اسی طرح کمپلیکس میں 2300 نشستوں پر مشتمل نیشنل تھیٹر قائم ہو گا۔

اس کے علاوہ درمیانی گنجائش والا ایک تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا جس میں 650 نشستیں ہوں گی۔ کمپلیکس میں 3 سینیما ہاؤس بھی ہوں گے۔اس روئل آرٹس کملپلیکس کا ڈیزائن ہسپانیہ کے مشہور آنجہانی ڈیزائنر ریکارڈ بوفیل نے تیار کیا۔ریاض میں کنگ سلمان پارک شہر کے لوگوں کو ماحولیاتی ، ثقافتی ، فنی ، تفریحی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کا خوب صورت تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ امر ویڑن 2030ءکے اہم ترین اہداف میں سے ہے۔ یہ پارک ریاض شہر میں ایک اہم محل وقوع پر 16 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *