لاہور:(اے یوایس ) لاہور ہائی کورٹ بنچ نے مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس باقر علی نجی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو درخواست کی سماعت کی۔ لیکن بینچ میں شامل جج جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کر لی او درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(ناب)نے چوہدری شوگر مل کیس میں ان کا پاسپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروا د یا تھا۔مریم نواز نے اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ عدالت ڈپٹی رجسٹرار کو ہدایت جاری کرے کہ ا±ن کا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔
تصویر سوشل میڈیا