نئی دہلی: سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی، ہریانہ اور راجستھان سمیت سات ریاستوں نے اپنی اپنی ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کے لیے اس میں ایک اور توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ۔
دہلی میں بتدریج کم ہو رہے کورونا کیسز مزید تیزی سے کم کرنے کے مقصد سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے لیفٹننٹ گورنر سے مشاورت کے بعد اتوار کے روز اعلان کیا کہ دہلی حکومت نے لاک ڈؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو31 مئی کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے باشندوں کے مشورے پر وہ ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کررہے ہیں۔
پیر کی صبح پانچ بجے لاک ڈاؤن ختم ہورہا تھا، لیکن اب یہ 31 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔انہوں نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جیسے ابھی تک انہوں تعاون پیش کرتے ہوئےلاک ڈاو¿ن کی پیروی کی ہے ، اسی طرح آگے بھی کریں گے۔ اگر کیسز کے کم ہونے کا سلسل جاری رہا تو ہم 31 مئی سے لاک ڈاو¿ن کو بتدریج کھولنے کا عمل شروع کریں گے۔ ادھر ہریانہ حکومت نے بھی لاک ڈاﺅن کے حوالے سے پابندیوں کی میعاد میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ لاک ڈاو¿ن کا اعلان ہریانہ حکومت نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے 3 مئی کو شروع میں ایک ہفتہ کے لیے کیاتھاجس میں کئی بار توسیع کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ ہریانہ حکومت کی ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں کیاگیا۔
ہریانہ حکومت نے کہا ہے کہ کورونا کیسوں میں کمی کے ساتھ ہی ریاست کی مثبت شرح میں کمی ا?ئی ہے لیکن وبائی املاک سے محفوظ ہریانہ مہم کو اب بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا لاک ڈاو¿ن جیسی پابندیوں کو ایک ہفتہ مزید بڑھایا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہریانہ حکومت کی جانب سے 3 مئی کو جاری کردہ کورونا کے بارے میں پابندیوں کا مزید عمل کیا جائے گا۔ راجستھان میں کورونا بحران کی وجہ سے لاک ڈاؤن بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ راجستھان میں اب 8جون تک لاک ڈاو¿ن ہوگا۔
راجستھان میں تین درجے کے عوامی نظم وضبط کا لاک ڈاون 24 مئی کی صبح 5 بجے سے 8 جون صبح 5 بجے تک لاگو ہوگا۔ عوامی مقام اور کام کی جگہ پر چہرے کا ماسک یا فیس کور نہ لگانے پر جرمانے کی رقم 500 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کردی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران ڈیری اور دودھ کی دکانوں، منڈیاں، پھلوں، سبزیوں، پھولوں کی مالا کی دکانوں، فروٹ سبزیوں کی گاڑیاں، سائیکلیں، رکشہ، آٹو رکشہ اور موبائل وین کے ذریعہ منڈی چھوڑ کر بازار 28 مءدوپہر بارہ بجے سے یکم جون صبح پانچ بجے تک رہیں گے۔ پھر جمعہ 4جون تا 8جون بروز منگل صبح 5 بجے تک بند رہے گا۔واضح ہو کہ تمل ناڈو، کرناٹک ، پانڈیچری اور تلنگانہ پہلے ہی لاک او¿ں اور اس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں توسیع کا پہلے ہی فیصلہ اور اعلان کر چکے ہیں۔