Los Angeles area still blanketed by snow in rare heavy stormتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،(اے یو ایس ) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں طوفان کے سبب لگ بھگ 85 ہزار گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہو گئے جب کہ ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کیلی فورنیا کے محکم? ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کے شمال میں شہر سے باہر جانے والی بڑی شاہراہ انٹر اسٹیٹ فائیو برف باری کے سبب بند کر دی گئی جب کہ لاس اینجلس اور اس کی مضافاتی علاقوں میں شاہراہوں سمیت جنوب میں بعض مقامات سیلاب کے اندیشے کے سبب بند کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ریکارڈ سرد درجہ حرارت متوقع ہے جب کہ محکم? موسمیات نے ریاست کے دارالحکومت سیکرامنٹو کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ ہفتے سے ممکنہ بارش اور برف باری کی وجہ سے وہ اتوار سے بدھ تک غیر ضرروی سفر سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدید برف باری اور تیز ہواو¿ں کے اثرات ڈرائیونگ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں جب کہ خراب موسم کی وجہ سے شاہراہوں کی بندش اور دیگر املاک متاثر ہو سکتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی طوفان متوقع ہے جس کے سبب سیکرامنٹو میں 50 میل فی گھنٹہ اور قریبی سیرا نیواڈا کے پہاڑوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

شدید سردی کی وجہ سے نیشنل پارک بھی بدھ سے بند کر دیا گیا تھا۔میری لینڈ میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے ’نیشنل ویدر سروس‘ سے منسلک برائن جیکسن کا کہنا ہے کہ آرکٹک میں پیدا ہونے والا کم دباو¿ کا سسٹم ان غیر معمولی موسمی تغیرات کی وجہ ہے۔جیکسن کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کیلی فورنیا میں یہ شدید سرد موسم ایک انوکھا طوفان ہے۔جمعے کو لاس اینجلس میں پہاڑی علاقے ماو¿نٹ لی کے اوپر واقع ہالی وڈ کے نشان کے اطراف برفانی تودے گرے جو کہ عمومی طور پر دھوپ اور کھجور کے درختوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *