عمان ،(اے یو ایس ) اردن کی ایک عدالت نے ایک اردنی اور اس کی امریکی بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ان پر الزام ہے انہوں نے اپنے گود لیے بچے پر گرم پانی ڈال کراسے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ذرائع نےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا سپریم فوج داری عدالت نے ایک 44 سالہ اردنی اور اس کی 38 سالہ امریکی بیوی کو اس کے گود لیے آٹھ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی۔ذرائع نے مزید کہا کہ میاں بیوی نے جون 2021 میں بچے پر تشدد کے بعد اسے باتھ ٹب کے اندر گرم پانی پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ذرائع کے مطابق جوڑے کو “بچے پر وحشیانہ تشدد کرکے اسے قتل کرنے” کا مجرم قرار دیا گیا تھا، لہذا ان پر سخت ترین سزا کا اطلاق کیا گیا تھا۔
فرد جرم کے مطابق دونوں مجرم جنہوں نے 2009 سے شادی کی ہے اور وہ اردن میں رہتے ہیں۔ بیوی کے بچے پیدا نہ کرنے کی وجہ سے 2016 میں انہوں نے چار بچوں، تین لڑکو اور ایک لڑکی کو کولمبیا سے گود لیا تھا۔یہ جوڑا روزانہ بچو پر تشدد کرتا۔ متاثرہ جن کی عمریں 8 سال، اس کے دو بھائی5 سال اور 9 سال اور ان کی بہن 11 سال کو لکڑی کی لاٹھیوں اور گرم پانی سے تقریباً روزانہ مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جون 2021 میں بچے کے اسکول میں کم نمبرآنے پر ملزمان اسے باتھ روم میں لے گئے اور اسے قتل کرنے کے مقصد سے اس کے جسم پر گرم پانی ڈالا۔”دونوں نے اس پر گرم پانی ڈالا یہاں تک کہ انہیں یقین ہو گیا کہ وہ موت کے قریب ہے پھر ایمبولینس کو بلایا اور اسے اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت ہو گئی۔اس کے پوسٹ مارٹم پر یہ پتہ چلا کہ اسے مار پیٹ کے نتیجے میں چوٹیں بھی آئی ہیں۔ گرم پانی سے جسم کا بیشر حصہ جلھس چکا۔ پولیس نے باقی تین بچوں کا معائنہ کیا جب تک کہ دونوں مجرموں کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا۔
تصویر سوشل میڈیا 