Malaysia reports 4,087 new COVID-19 infections, 61 moreتصویر سوشل میڈیا

کوالالمپور: جہاں ایک جانب دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر جنوبی افریقہ میں اومیکرون نام سے کورونا وائرس کی نئی قسم اپنے پیر پھیلا رہا ہے وہیں ایشیائی ملک ملیشیا میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر قہر برپا کرنا شروع کر دیا اور اس مرض کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔

پیر کی آدھی رات تک ملیشیا میں کوویڈ19-کے 4087 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق اب ملک میں کورونا کے کل کیسز 2,627,903 ہو گئے ہیں۔ وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 21 نئے کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں، جب کہ 4066 مقامی ٹرانسمیشن ہیں۔ اس کے علاوہ ملیشیا میں بھی 61 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد وہاں اموات کی کل تعداد 30370 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہندوستان میں کم و بیش ڈیڑھ سال کے دوران کافی کمی دیکھنے میں آئی۔ گذشتہ سوموار کو ‘کورونا کے 6,990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 551 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ وہیں 24 گھنٹے کے دوران 190 لوگوں کی موت ہوئی۔ جبکہ اسی مدت میں 10 ہزار 116 افراد کورونا سے صحت یاب ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,40,18,299 ہے۔ ہندوستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1,00,543 ہے جو پچھلے 546 دنوں میں سب سے کم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *