Manhole explosion at New York's Times Squareتصویر سوشل میڈیا

نیویارک:(اے یو ایس ) نیویارک کے ٹائمزاسکوائر میں اتوار کی شام تین مین ہولز میں آگ لگنے کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ افراتفری کے عالم میں ادھرادھر بھاگنے لگے۔فاکس نیوز ڈیجیٹل کے مطابق واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔اس نے اپنی رپورٹ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) اور نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی این وائی) کی ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیا ہے۔ایف ڈی این وائی کے ترجمان نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود فائر فائٹرز نے دھماکے کی جگہ کے قریب 18 منزلہ دفتر کی عمارت میں کاربن مونو آکسائیڈ کی بلند سطح کا پتا چلایا ہے اور وہ اس کوعلاقے سے نکالنے میں مصروف تھے۔مقامی میڈیا اسپیکٹرم نیوز این وائی 1 کے مطابق آگ کی وجہ سے ٹائمز اسکوائر کے کچھ حصے بند ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کی حالت میں بھاگ رہے تھے۔ دھماکے کی آواز کے بعد وہ خوف زدہ ہوگئے اور ایسا لگتا تھا کہ انھیں کچھ معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ایک عینی شاہد نے فاکس نیوز کو بتایا کہ صرف ایک بڑا دھماکا ہوا ہے۔ یہ غیر معمولی طور پر قریب نہیں لگ رہا تھا، لیکن یقینی طور پر ایک دھماکا تھا ۔مشہور شیف گیری میکلین نے ٹویٹ کیایہ میرا معمول کا ٹویٹ نہیں لیکن آج رات میں ٹائمز اسکوائر میں ہونے والے دھماکے سے 100 فٹ دور تھا، میں نے یہ ویڈیو چند سیکنڈ بعد لی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ زمین کے نیچے آگ تھی جو اڑ گئی۔ یہ ایک معجزہ ہے کسی کو چوٹ نہیں پہنچی“۔اسپیکٹرم نیوز این وائی 1 کے مطابق توانائی کمپنی کون ایڈیسن نے ایک بیان میں کہا کہ بظاہر تار کی خرابی کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے۔

نیویارک میں مین ہول دھماکے عام ہیں اوراکثرازکاررفتہ خراب تاروں، خاردار کیمیکلز یا چوہوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ تاراکثرقریباً 13,000 وولٹ بجلی لے جاتے ہیں اور ایک بار جب وہ کاغذ، سیسہ اور ربڑ انسولیشن کو گرم کر دیتے ہیں تو یہ آگ کا سبب بن سکتے ہیں اور گیسوں کو خارج کرتے ہیں۔اس کے بعد گیس کا دباو¿ مین ہول میں اور بجلی کے تاروں کے اندر بجلی کے بولٹ کی طرح قوس پیدا ہوتا ہے اور گیسوں کو بھڑکاتا ہے جس سے ایک طاقتور دھماکاہوتا ہے۔ مین ہول کے اندر بنائے گئے گیس پریشر کی مقدار پر منحصر ہے، کور،جس کا وزن اکثر 35 سے 135 کلوگرام کے درمیان ہوتا ہے، پلٹ سکتا ہے اور گیس کے دباو¿ کی وجہ سے آگ لگ سکتی ہے یا دھماکا ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *