Minister Haqqani pledges to hold human traffickers accountableتصویر سوشل میڈیا

کابل: وزیر برائے امور مہاجرین اور افغان تارکین وطن خلیل رحمان حقانی نے انتباہ دیا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ چین کی طرف سے دی جانے والی خوراک کی امداد کمزور لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حقانی نے کہا کہ انسانی اسمگلر افغان نوجوانوں کو ملک چھوڑنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ا

نہوں نے کہا کہ آپ سب سن لیں، اب سے، اگر کوئی انسانی سمگلنگ میں ملوث اور لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے دوسروں کو ملک سے باہر لے جانے کی ترغیب دیتا پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حقانی نے اعتراف کیا کہ افغان سخت معاشی حالات سے نبرد آزما ہیں اور کہا کہ امارت اسلامیہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بنیادی ڈھانچے، معدنی وسائل اور کانوں کے لیے منصوبے شروع کر کے اپنے نوجوانوں اور قوم کے لیے ملازمتیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *