More than 1,200-year-old mosque found in Israelتصویر سوشل میڈیا

یروشلم: (اے یوایس)اسرائیل میں بارہ سو سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ جنوبی شہر راحت میں نئی آبادی کی تعمیر کے دوران مسجد کے آثار دریافت کیے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے قریب ایک پرتعیش سرکاری عمارت کے آثار بھی ملے ہیں جس میں شیشے کے نوادرات بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں، یہ خطہ مسلمانوں نے 7ویں صدی کے ابتدائی نصف میں فتح کیا تھا۔مسجد میں ایک چوکور کمرہ ہے اور ا مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ کی سمت رخ کیے ایک دیوار کھڑی ہے۔یہ نادر آثار قدیمہ یادگار اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ اسے ایک مسجد کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔جس میں ایک وقت میں چند درجن لوگ نماز اد کر سکتے رہے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *