MP: Four patients among 8 killed in hospital fire in Jabalpurتصویر سوشل میڈیا

بھوپال:(اے یوایس )جبل پور ضلع کے نجی نیو لائف اسپیشلٹی اسپتال میں آگ لگنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں تقریباً ایک درجن افراد کے جھلس جانے کی خبر ہے۔ مرنے والوں میں 5 مریض اور 3 اسپتال کا عملہ شامل ہے۔ فائر بریگیڈ نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے اسپتال میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔جائے وقوعہ سے ملنے والے مناظر میں عمارت سے دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

جبل پور کے دموہ ناکہ علاقے کے قریب نیو لائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں دوپہر کو آگ لگ گئی۔ یہ 30 بستروں کااسپتال ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ آگ بجلی کے آلے سے لگی۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو اسپتال سے نکال لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاو¿ کی تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *