MQM-P candidate wins NA-240 by-election, unofficial results suggestتصویر سوشل میڈیا

کراچی: (اے یو ایس) کراچی کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 کا ضمنی الیکشن انتخابی تشدد کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم پی) کے محمد ابو بکر کی جیت کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا۔اگرچہ ایم کیو ایم پی کے امیدوار محمد ابو بکر کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن غیر سرکاری نتائج کے مطابق ابو بکر نے کڑے مقابلے کے بعد نہایت معمولی فرق سے میدان مار لیا ۔

انہیں 10ہزار683ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف اور کبھی آگے اور ووٹوں کی گنتی کے دورن کبھی آگے اورکبھی پیچھے ہوجانے والے تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز کو 10ہزار618ووٹ ملے۔واضح ہو کہ یہ نشست اسی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد اقبال علی کے انتقال کرجانے سے خالی ہوئی تھی۔اس الیکشن میں ووٹنگ کے دوران خونریز تشدد کے واقعات بھی پیش آئے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے شخص سیف الدین کلیم کو لانڈھی کے علاقے سے مردہ حالت میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لایا گیا تھا جس کے سر پر گولی لگی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 18 سالہ ولید قدرت اللہ کے گھٹنے میں گولی لگی تھی، جبکہ 4 دیگر افراد میں محمد ادریس (عمر 30 سال)، خالد چوہان (عمر 42 سال)، سلمان اسلم (عمر 35 سال) اور ذیشان وارث (عمر 34 سال) شامل ہیں جن کے سر اور دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں اور انتخابی دفتر پر حملہ کیا گیا۔سلسلہ وار ٹوئٹس میں پی ایس پی نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں پر میڈیا ٹاک کے دوران پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال پر فائرنگ کا الزام عائد کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *